سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ و دیگر بھی شامل ہیں، اس موقع پر اسمبلی ہال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اراکین سندھ اسمبلی نے اردو، انگریزی اور سندھ میں حلف لیا۔

168 اراکین میں سے 114 کا تعلق پیپلز پارٹی سے جبکہ 36 اراکین کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔