پاکستان کا 15سال بعد بڑا فیصلہ،ایران کیساتھ گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری
اسلام آباد(بیورورپورٹ) کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کرنے کی منظوری دےدی،ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کرنے کی منظوری دیدی ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا، پائپ لائن ایرانی سرحد سے گوادر تک بچھائی جائے گی،80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کےلئے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا اور اس پر 15کروڑ80 لاکھ ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبے کیلئے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیے جائیں گے۔

















