اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگ نے کہاہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کاآئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد بیرونی مداخلت کو شامل کرنا ہے۔
مرکزی رہنما ن لیگ عطاتارڑ نے کہا قیدی کی حیثیت سے آپ آئی ایم کو خط لکھیں گے؟ مذموم مقاصدکےخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، کیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دھاندلی نہیں ہوئی، ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا پی ٹی آئی والے ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل ،انتشار چاہتے ہیں،کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،معیشت بہتر ،بےروزگاری ختم کرنی ہے۔
آئی ایم ایف کو خط کا مقصد بیرونی مداخلت کو دعوت،کارروائی ہونی چاہیے:ن لیگ

















