سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی تحقیقات مکمل

اسلام آباد (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویڑن کے تمام ڈی آر اوز اور آ راوز نے سابق کمشنر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی آج آخری اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کریگی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات ریکارڈ کئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویڑن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ افسروں کے بیانات بھی قلم بند کئے گئے۔ سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔