اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سائفر و توشہ خانہ کیسز میں سزاﺅں کےخلاف عمران،بشریٰ کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدہم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے،وکلا نے کہااعتراضات دور کر کے دوبارہ اپیلیں دائر کر یں گے۔
دوسری جانب 190 ملین پاونڈز ریفرنس میںعمران خان اور بشریٰ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی، نئے تعینات جج کی جانب سے چارج نہ لیے جانے کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
عمران خان،بشریٰ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

















