معاشی استحکام کیلئے پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب
لاہور:( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف سے سعودی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی سفارت خانے کے وفد نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ،سعودی وفد نے کہا سعودی عرب معاشی استحکام کیلئے پاکستان کےساتھ کھڑا ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کےساتھ بہترین اقتصادی تعلقات برقرار رہیں گے۔
اس موقع پر قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں تعاون کیا۔

















