سراج الحق کا استعفیٰ نامنظور، دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی

لاہور: (اپنے نمائندے سے)سراج الحق کا استعفیٰ نامنظور، دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی۔

منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیرصدارت جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس ہوا،ممبران شوریٰ نے کہاجماعت کی ذمہ داریوں کو حسب سابق بطور امیر رہنمائی فرمائیں،کمیٹی میں شامل لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔

ترجمان قیصر شریف نے کہامرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا، قیصر شریف نے کہا امیر جماعت دستور کے مطابق ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، انتخابات میں ناکامی امیر جماعت نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔