اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان علما کونسل آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کےلئے تمام سیاسی جماعتیں میثاق پاکستان کریں ، پاکستان علما کونسل ملک بھر 8فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان علما کونسل کیے زیر اہتمام ملک بھر میں عشرہ تاسیس 18سے 28فروری تک منایا جائیگا،پاکستان علما کونسل کا وفد میثاق پاکستان کےلئے تمام سیاسی اور مذہبی قائدین کے ساتھ ملاقات کریگا۔بدھ کو علما و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان علما کونسل ملک بھر 8فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے آئین اور دستور کی بالا دستی اور ملک کی خوشحالی کےلئے میثاق پاکستان کریں،تمام سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کی بات کرنی چائیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں موجودہ انتخابی عمل کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان علما کونسل کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا۔
ملکی ترقی،سیاسی استحکام کےلئے تمام جماعتیں میثاق پاکستان کریں : طاہر اشرفی



















