اونرواکی فنڈنگ روکنا موت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے: سعودی عرب

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے دنیا بھر میں امدادی سرگرمیوں کیلئے مشہور ادارے ”شاہ سلمان ریلیف “نے قرار دیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی کام کرنے والے ادارے ”اونروا“کی فنڈنگ روکنا موت کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق یہ بات سعودی ادارے نے کہی ۔سعودی امادای ادارے ”شاہ سلمان ریلیف“ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ' ہمیں غزہ میں رہنے والے لاکھوں معصوم لوگوں کو محض اس وجہ سے سزا نہیں دینی چاہیے کہ چند افراد پر اسرائیل نے ایک الزام لگا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اگر آپ یہ بڑی تباہی کی بات ہے آپ تقریباً بیس لاکھ افراد کو دیکھتے ہیں کہ وہ ایک چھوٹی سی جگہ پر رہ رہے ہیں اور اور آپ ان سے خوراک، پانی اور ادویات کی رسائی روک لیتے ہیں تو اس مطلب ہے کہ آپ نے انہیں تباہی اور موت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔