ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی کی حکومتی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی کی حکومتی انٹرا کورٹ اپیل کو قابل سماعت قراردےدیا گیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی،سپریم کورٹ نے معاونت کےلئے عدالتی معاون مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 19فروری تک ملتوی کردی اوراٹارنی جنرل سے عدالتی معاونین کے نام و قانونی سوالات طلب کر لیے۔