ڈی آئی خان،قلعہ سیف :(مشرق نیوز)ڈی آئی خان میں فائرنگ ،5افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پانچوں افراد ڈی آئی خان بڈھ لنک روڈ پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب امیدوار احمد کریم کنڈی کو مبارکباد دینے جا رہے تھے ملزموں نے فائرنگ کردی،لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان میں پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد ہوئیں،ہسپتال منتقل کرکے شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔
ڈی آئی خان ،5افراد قتل،بلوچستان سے6لاشیں برآمد


















