جہانگیرترین کے فیصلے سے دکھی ،ہمیشہ سرپرست اعلیٰ رہیں گے،علیم خان

لاہور:(خبر نگار)آئی پی پی کے صدر علیم خان نے کہا ہے جہانگیر ترین کے فیصلے سے دلی طورپردکھ ہوا،کوئی شک نہیں جہانگیرترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں۔

علیم خان نے کہابدقسمتی سے کوئی حکومت جہانگیرترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھاسکی،جہانگیرترین کوبطورچھوٹابھائی اورصدرآئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جہانگیرترین ہمیشہ آئی پی پی اورسب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے،فلاحی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں۔