نتائج مسترد،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ لانے کےلئے سیاسی شخصیات کو باہر کیا گیا،اے این پی

پشاور: (بیورورپورٹ)”بدترین دھاندلی نامنظور“اے این پی نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے ۔

صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 8 فروری کے انتخابات بدترین اور لوگ نتائج سے پہلے ہی آگاہ تھے،بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کمزور لوگ لائے گئے اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ لانے کےلئے سیاسی شخصیات کو باہر کیا گیا۔

ایمل ولی خان نے کہاسمجھوتہ کرنےوالے امیدواروں کو ریلیف ملا،خیبرپختونخوا کے تمام حلقوں کو میڈیا کے سامنے کھولا جائے،ہوسکتا ہے مجھے ریاست دشمن قرار دے دیا جائے‘قوم پرست رہنماو¿ں کو باہر کرنے کا ردعمل تاریخ ساز ثابت ہوگا،اپنی قوم کی ترجمانی کےلئے کسی پارلیمان کی ضرورت نہیں۔