کسی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں،اتحادیو ںکےساتھ ملکر ریاست بچائینگے،اعظم نذیر تارڑ

لاہور: (رپورٹنگ ٹیم)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کسی جماعت کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں،اتحادیو ںکےساتھ ملکر ریاست بچائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا انتخابی نتائج پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ایک جماعت کا شیوہ ہے جھوٹ اتنا پھیلاو سب سچ لگنا شروع ہوجائے، عادت ہے میٹھا میٹھا کھا جائیں لیکن کڑوا کڑوا تھو کردیںاگر انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں تو کے پی میں توآپ خوشیاں منا رہے ہیں، عوام نے ووٹ سے فیصلہ سنا دیا ،مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہاسعد رفیق ، رانا ثناٹارگٹ کیاگیا، لیگل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہر ممکنہ قانونی چارہ جوئی کرینگے،اپنا مقدمہ عدالت کے سامنے لےکر جائیں گے ،کوئی اور جاتا ہے تو پورا تحفظ کریں گے،پنجاب میں25سے زائد آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، ن لیگ کی اکثریت 160تک تعداد ہوجائےگی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہامرکز میں نتائج قوم کے سامنے ہیں،اتحادی جماعتوں کےساتھ ملکر ریاست کو بچائیں گے، ،مشاورت کے بعد مرکز کا فیصلہ کیاجائے گا،شراکتی حکومت آئے گی، چاہتے ہیں مضبوط اتحاد بنے ،سب اکائیوں کو ساتھ ملا کر خوشحالی کا سفر شروع کریں،پنجاب میں وزارت اعلیٰ کافیصلہ نوازشریف کریں گے۔