الیکشن میں کرپشن ، فراڈکی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،مائیکل مک کال

واشنگٹن :(خواجہ فاروق)چیئرمین امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی مائیکل مک کال نے کہا ہے پاکستان کے انتخابات میں کرپشن ، فراڈکے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مائیکل مک کال نے اپنے بیان میں کہا الیکشن میں کرپشن یا فراڈ کے ذمے داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے،امریکہ پاکستانی عوام کے حق انتخاب اور ایسی جمہوری منتخب حکومت کی حمایت کرتا ہے جوقانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کااحترام کرتی ہو۔