فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو کواپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو کو وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دےدی۔

سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا مستحکم اتحادی حکومت میں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم ہونا چاہیے بصورت دیگر پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھے، پیپلز پارٹی کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے اور اپوزیشن بنچز سے قوم کی خدمت کرے۔