مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا

لاہور (مشرق نیوز) پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 22 آزاد ارکان میں 80 فیصد کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی کے 10 ووٹ بھی مل سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت سے جیتے ہوئے ارکان سے بھی مسلم لیگ (ن) نے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منتخب ارکان کے تناسب سے خواتین اور اقلیت کی سیٹ بھی شامل ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کی 371 سیٹوں میں سے حکومت بنانے کیلئے 186 ووٹ چاہئیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 137، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 116 اور آزاد امیدوار 22 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے۔