اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ،مطلوبہ نمبر پورے کرنےوالا ہی اقتدار سنبھالے گا۔
ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاحکومت کس کو دینی ہے،فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،نتائج سے ظاہر ہوتاہے انتخابات بحیثیت مجموعی آزادانہ و منصفانہ ہوئے ،معاشی استحکام و نئی حکومت کی کامیابی کےلئے دعا گو ہیں ، مواصلات کی بندش صرف دہشتگردی واقعات کی روک تھام کےلئے کی گئی ،کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہااقتدار سونپے جانے کا اختیار پارلیمان کا ہے ،عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں حملوں کامقصد جمہوری عمل کو متاثر کرنا تھا، عوام کو پرامن طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا بھرپور موقع میسر آیا ،بلا خوف وخطر آزادانہ ماحول میں ووٹ کا حق استعمال کیا ،عوام بہادر ،پرعزم ہیں،لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے باہر نکلی،غیر معمولی حالات میں بڑی تعداد کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا 2002 کے بعد سیاسی و جمہوری تبدیلی پارلیمان سے ہی ہوئی، جمہوری سرگرمی کو کسی مداخلت سے نہیں جوڑا جا سکتا،آئین و قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل ضروری ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاعدالتی فیصلے نے واضح کردیا سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل سے گزرنا ہوگا،عدالتی فیصلے کے نتیجے میں جمہوریت مزید فعال ،مضبوط ہوگی،خواہش ہے حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو،اب تک کے نتائج کے مطابق مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔
مخلوط حکومت نظر آرہی ،مطلوبہ نمبر پورے کرنےوالا ہی اقتدار سنبھالے گا،وزیراعظم

















