شمالی وزیرستان، فائرنگ،3اہلکار شہید،محسن داوڑ زخمی،ڈی آئی خان،3دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان ،ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)شمالی وزیرستان، پرتشدد احتجاج،فائرنگ،3اہلکار شہید،محسن داوڑ زخمی،ڈی آئی خان میں3دہشتگرد جہنم واصل،اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میںانتخابی نتائج میں تاخیر کیخلاف احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے سکیورٹی ادارے کے کیمپ کے باہر ہنگامہ کیا، شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ،محسن داوڑ زخمی ہوگئے۔

پولیس ،مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کردیا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے مورگہ حسن خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ درہ زندہ دین نے جام شہادت نوش کیا،اے ایس آئی دین الیکشن ڈیوٹی کے بعد واپس جارہے تھے،پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔