ملک ٹھیک چل رہا تھا،پی ٹی آئی نے قوم کے خواب بکھیرے،کاری ضرب لگائی،نوازشریف

لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)سابق صدروقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے ملک ٹھیک چل رہا تھا،پی ٹی آئی نے قوم کے خواب بکھیرے،کاری ضرب لگائی،ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 128میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز ، این اے 128سے امیدوار عون چودھری ، صوبائی امیدوار عمر سہیل ضیاءبٹ بھی موجود تھے۔

نواز شریف نے کہا بد تہذیبی ،بد تمیزی ، رعونت ،گالی گلوچ اورقوم کو تباہ و برباد کرنے کا کلچر ختم کریں گے،عوام کی زندگیوں میںآسانیاں آئیں گی ،مہنگائی کا خاتمہ ہوگا،لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے،خواب شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے ،قائد ن لیگ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاقوم کے خواب بکھیرے ،بیگاڑ پیدا کیا گیا ،معاشرہ ٹھیک چل رہا تھا ،پی ٹی آئی نے کاری ضرب لگائی ،سب ٹھیک کریں گے۔

مریم نواز کے وفاق یا صوبے میں جانے کے سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہافیصلہ میں اکیلا نہیں پارٹی کرے گی،مریم نواز کی پارٹی کےلئے بڑی جدوجہد ہے ،برے وقت میں بہت کام کیا اسی طرح شہباز شریف اور بہت سارے ساتھیوں کی خدمات ہیں ،پارٹی رہنماﺅں نے جیلیں کاٹیں،بڑی قربانیاں دے کر دن ریکھ رہے ہیں ۔