میڈیا نمائندوں کو الیکشن2024 پر معلومات فراہمی کا حکم

اسلام آباد:( بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے میڈیا نمائندوں کو الیکشن 2024 پرمعلومات فراہم کرنے کا حکم دےدیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھتے ہوئے کہا تمام صوبائی الیکشن کمشنرز و ترجمان متعلقہ میڈیا ٹیموں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ کریں،صحافیوں کو عام انتخابات 2024کی مختلف سرگرمیوں پر الیکشن کمیشن کی تیاریوں سے آگاہ رکھا جائے۔