اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تجویز پر کے پی میں4احتساب عدالتیں خصوصی میں تبدیل ،پی آئی اے کی تنظیم نو،لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ چیئرمین آرڈیننس فیکٹری تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدار ت ہونےوالے اجلاس میںکابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تجویز پر پشاور کی8 میں سے 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری دی،تبدیلیوں سے قومی خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑےگا،باقی ماندہ عدالتیں احتساب عدالتوں کے طور پر کام کرتی رہیں گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی تنظیم نو کی منظوری نجکاری ڈویژن کی سفارش پر دی گئی،پی آئی اے کی مالی و انتظامی تنظیم نو کیلئے فنانشل ایڈوائزر کا تقرر بھی کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کو ٹاپ کو اور ہولڈر کو میں تقسیم کر دیا جائے گا، کابینہ نے پی آئی اے پر تصفیہ طلب رقوم کے معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کردی، وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری ،وزارت دفاع و پیداوار کی سفارش پر لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری کاچیئرمین تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔
PIAکی تنظیم نو منظور،لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ چیئرمین آرڈیننس فیکٹری تعینات

















