پاکستان کی قیادت کون سنبھالے گا؟ فیصلہ عوام کرینگے،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے پاکستان کی قیادت کون سنبھالے گا؟ فیصلہ عوام کرینگے،حکومت شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دولت مشترکہ کے مبصر گروپ نے ملاقات کی، انوار الحق کاکڑ نے کہافیصلہ عوام کرینگے پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے، انتخابات کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں،حکومت مبصرین کو انتخابات کے جائزے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی، ہر جماعت کو انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

وفد نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیر اعظم کو خیرسگالی کا پیغام دیااورشفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دےدیا۔