الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو PIAنجکاری ،FBRکی تنظیم نو سے روکدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے نجکاری اور ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکدیا۔

سیکرٹری ای سی پی نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام لکھے مراسلے میں واضح کیاالیکشن کمیشن کے فیصلے تک نجکاری کا کوئی فیصلہ نہ لیاجائے،الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی حکومت سے پی آئی اے کی نجکاری پر کابینہ کے فیصلے و دیگر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

علاوہ ازیںسیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو لکھے خط میں کہا ایف بی آر کی تنظیم نو بڑا فیصلہ ہے،نگراں حکومت کو شق230کے تحت بڑے پالیسی فیصلوں کا اختیار نہیں، ایف بی آر کی تنظیم نو کو آئندہ حکومت تک زیر التوا رکھا جائے۔