پاکستان نےغزہ کیلئے امدادی سامان کی 5ویں کھیپ بھیج دی

اسلام آباد:( بیورورپورٹ) پاکستان نے غزہ کیلئے امدادی سامان کی 5ویں کھیپ بھیج دی،فلسطینیوں کی مدد کےلئے ضروری سامان پر مشتمل کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نورخان ائربیس سے روانہ کی گئی۔

زمینی ضروریات کے مطابق موسم سرما کےلئے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں،خصوصی پرواز امدادی سامان لےکر مصر کے شہر العریش پہنچے گی، پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، امدادی سامان بعد میں تقسیم کےلئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسروں نے نور خان ائربیس پر تقریب میں شرکت کی۔