گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ، گذشتہ ماہ ریجن بھر سے مجموعی طور پر683بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کو3 کروڑ39لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے، تما م کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کےلئے درخواستیں دے دی گئیں،650کے خلاف مقدمات درج،61گرفتار کرلیے گئے۔
وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی کریک ڈاﺅن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔گذشتہ ماہ جنوری کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوںکے نتیجہ میںسٹی سرکل سے158، کینٹ سرکل سے168، گجرات سرکل سے54، سیالکوٹ سرکل سے133، نارووال سرکل سے103 اور منڈی بہاوالدین سرکل سے67جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر683 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا ۔
مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے9لاکھ 36ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں3 کروڑ39 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ تما م بجلی چورورں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔
گوجرانوالہ :بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن،683دھر لئے گئے

















