اوکاڑہ:(شہروز علی) اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر ٹول ٹیکس کے نام پر ایک نیا ٹیکس نافذ کر کے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔بغیر کسی منصوبہ بندی سے سنگل روڈ پر ٹول پلازہ بننے سے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں ٹریفک جام رہنے لگی ضلع بھر کے عوام سراپہ احتجاج، ٹول پلازہ بنانے کے بجائے 31 کلاسن اڈا کے قریب روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے عوام سے ٹول ٹیکس وصول کیاجانے لگا۔ٹول ٹیکس انتظامیہ کے درجنوں اخلاقیات اور تہذیب سے عار ی جھگڑالو افراد فیملیوں کو ذلیل کرنے لگے۔ شریف لوگ اور فیملیوں کے ساتھ سفر کرنے والے اپنی عزت نفس مجروح ہونے سے بچانے کے لئے ان کارندوں کے ایسے روئیے پر پریشان۔شیڈول سے زیادہ وصولی کی بھی اطلاعات ہیں۔
سب سے زیادہ پریشانی کا سبب سنگل روڈ کا ہونا اور ضلع کی اندرونی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹال ٹیکس وصولی پوائنٹ بنانا ہے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹول ٹیکس پوائنٹ کے دونوں اطراف روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئیں ہیں جس سے عوام کے قیمتی وقت کا ضیاع بھی ہو رہا ہے ایسی صورت حال میں کسی ایمرجنسی مریض کو ہسپتال تک پہنچانا بھی خطرے سے کم نہیں پہلے ہی دن ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر ایک مریض کی ایمبولینس میں موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔کیونکہ ٹول ٹیکس پوائنٹ کے آس پاس کوئی اور متبادل راستہ نہ ہے۔ٹول ٹیکس پوائنٹ کے لئے جان بوجھ کر ایسی جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے کہ لوگ کوئی دوسری گزر گاہ استعمال نہ کر سکیں۔ٹول ٹیکس سے گزرنا ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے عوام کسی دوسرے ملک کے انٹری پوائنٹ پر کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہوں۔
یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں داخلے کے لئے روڈ یوزرز کو مختلف مقامات پر ٹال ٹیکس کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے قومی شاہراہ پر لاہور سے آتے جاتے یا ملتان سے آتے جاتے ہوئے ٹال ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ضلعی حدود کی کراسنگ پر ٹال ٹیکس وصولی کی بات تو سمجھ میں آتی ہے۔مگر ضلعی حدود کے اندر اوکاڑہ میں سنگل روڈ پر ٹول ٹیکس وصولی کی شاید یہ پہلی مثال ہوگی جو سمجھ سے بالا تر ہے اوکاڑہ کی عوام میں شدید رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے اوکاڑہ سے دیپالپور 20/18 کلومیٹر کا فاصلہ جس کی وجہ سے اوکاڑہ اور دیپالپور کے کاروباری لوگوں کو اپنے کاروباری سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد بار اوکاڑہ دیپالپور آنا جانا پڑتا ہے حویلی لکھا۔حجرہ شاہ مقیم بصیرپور دیپالپور کے ہزاروں سٹوڈنٹس جو اوکاڑہ کے مختلف سکولوں کالجزیونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں جنہیں اوکاڑہ دیپالپور روڈ استعمال کرنا پڑتا ہے،ٹول ٹیکس پوائنٹ پر ٹریفک جام کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا لاحق ہو چکا ہے،متعدد سٹوڈنٹس وقت پر اپنے تعلیمی اداروں میں آنے جانے میں مشکلات کا شکار اور آضافی خرچے سے دوچار ہو رہے ہیں،ضلعی حدود کے اندر سنگل روڈ پر ٹال ٹیکس وصول کرنا اوکاڑہ کے عوام پر ظلم سے کم نہیں اوکاڑہ کے عوامی۔ تجارتی۔ سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر بنایا جانے والا ٹال ٹیکس فوری طور ختم کیا جائے تا کہ ضلع بھر کے لاکھوں عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔
اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر ٹول پلازہ کا قیام، ٹریفک جام رہنے لگی

















