راولپنڈی: ( )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے سب پتلے ہیں، فیصلے اوپر سے لکھوائے جارہے ہیں۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا مجھے ابھی پتہ چلا بشریٰ رات بنی گالہ منتقل ہوئی میں نے رات کو کمبل بھیجا تھا، گھر جانے کیلئے کسی کو درخواست دی نہ رعایت مانگی۔
جس ہار کو بنیاد بناکر سزا دی گئی وہ پریس کانفرنس میں عوام کو دکھائیں گے ایسے متنازع فیصلے دے کر نظام انصاف کو تماشہ بنارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا میں نے کیا ڈیل کرنی ہے رابطے کرنے والے رابطے کرتے ہیں، میں باریاں لینے کیلئے سیاست میں نہیں آیا ہوں، مجھے بدنام کرنے کیلئے بشریٰ کو مقدمات میں شامل کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہار والے معاملے سے بشریٰ کا سرے سے کوئی تعلق نہیں، ہار توشہ خانہ کا نہیں، سعودی سفیر نے میرے گھر خود پہنچایا ، میں نے خود ہار توشہ خانہ میں جمع کرایا تھا۔
عمران خان نے کہا مجھ سے رابطے کیلئے بشریٰ سے بات کی گئی اس نے کہا جیل جاکر خود بات کریں، مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا سب 3 سال کی کرسی کی بات ہے، سب میوزیکل چیئر چل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد بے قصور ہیں۔
سب پتلے ، فیصلے اوپر سے لکھوائے جارہے ہیں:عمران خان

















