لوکل گورنمنٹ کا ظالمانہ اقدام،مستقل ملازمین کو ڈیلی ویجز کردیا،دھرنا

فیروزوالہ: (نامہ نگار) اندھیر نگری چوپٹ راج، لوکل گورنمنٹ نے تمام سی اوز کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں مستقل ملازمین کو ڈیلی ویجز کے آرڈر جاری کردئیے جس پر قلم چھوڑ ہڑتال اور سی او آفس کے باہر دھرنا اور احتجاج کیا اورظالما نہ اقدام قرار دیتے ہوئے روزانہ سی او آفس کے باہر پر امن احتجاج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے سی او کو لوکل گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن لیٹر ملا ہے جس میں تمام مستقل ملازمین کو ڈیلی ویجز کرنے کا آرڈر دیا جس پر میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے تمام ملازمین سی او آفس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور نوٹیفکیشن کوظالمانہ اقدام قرار دیا ہے، نوٹیفکیشن واپس نہ لینے تک قلم چھوڑ ہڑتال اور روزانہ سی او آفس کے باہر دھرنا دیا جائیگا اور کوئی ملازم آفس میں ہو یا باہر کام نہیں کریگا اور ہڑتال جاری رہے گی۔