صحت مند زندگی کے حصول کےلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں:ڈاکٹر کلثوم اختر

سمندری:( شبیر احمد کسانہ)ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈاکٹر کلثوم اختر نے کہا ہے صحت مند زندگی کے حصول کےلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں جو ہماری ذہنی جسمانی نشو نما میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں ،کھیل صرف تفریح کا ہی ذریعہ نہیں بلکہ ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارتا ہے جو کوئی دوسری چیز نہیں ابھار سکتی ،پرنسپل ڈاکٹر امتیاز حسین وڑائچ اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنکی زیر نگرانی تعلیم کے میدان کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے میدان میں کالج کے طلباءو طالبات صوبائی سطح تک پوزیشنیں حاصل کر کے اپنے ادارئے کا نام روشن کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری میں 44ویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے میں کیا ۔

اس موقع پرنسپل ڈاکٹر امتیاز حسین وڑائچ ، پر وائس پرنسپل پر فیسر ڈاکٹر امجد ، چیئر مین سپورٹس بورڈ پرو فیسر عبدالرزاق وینس ، چیئر مین اکٹوریل بورڈ پرو فیسر عبید رسول ، سیکرٹری سپورٹس بورڈ پرو فیسر نسیم صابر ، انچارج میچز پرو فیسر احمد رضا بلوچ ، انچارج فی میل سپورٹس پرو فیسر عفیفہ واجد ، انچارج سیکورٹی پرو فیسر سہیل اقبال ، ،پرو فیسر رانا محمد ذوالفقارعلی ، پرو فیسر عبدالمنان سلفی ، پرو فیسر انجم پال سمیت دیگر سٹاف بھی مو جود تھا۔

ڈاکٹر کلثوم اختر نے کہا بے شک پر نسپل ڈاکٹر امتیاز حسین وڑائچ رواں سال ادارہ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے مگر ادارہ کےلئے انکی خد مات کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے سنہری حروف سے لکھا جائے گا، انہوں نے طلباءو طالبات پر زور دیا کہوہ معاشرئے میں بہتر مقام حاصل کر نے کےلئے اپنے اساتذہ کا احترام اپنے اوپر لاگو کر لیں اسی میں انکی کامیابی مضمر ہے بعد ازاں ڈاکٹر امتیاز حسین وڑائچ نے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری اپنی شاندار تعلیمی رویات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی ایک نمایا ں مقام رکھتا ہے بطور سر براہ ادارہ اگر اعزازات کا ذکر کروں تو 2011میں پرو فیسر احمد رضا بلوچ کی کوچنگ میں وزیر علیٰ پنجاب کے زیر اہتمام مقابلہ جات میں ضلعی ڈویژن اور صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے پنجاب بھر میں ادارے کا نام روشن کیا۔