اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ وتجارت گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گوہر اعجاز نے کہا جلد میری قیادت میں پاکستان کے سرفہرست 10صنعتکاروں کا وفد ریاض کا دورہ کرے گا، ملاقات میں پاک سعودی بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
وزیر داخلہ و تجارت نے کہا پاکستان میں سٹیل ،پیٹرو کیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے سعودی صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں،آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے کےلئے اقدام لے رہے ہیں ،شمالی علاقہ جات بے پناہ قدرتی حسن سے مالامال ہیں، لگژری ریزورٹس میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
پاک سعودیہ بزنس ٹو بزنس روابط مزید آگے بڑھانے پر اتفاق

















