مجھے تکلیف تھی لیکن میں نے کہا کہ بولنگ کروں گا:شمر جوزف

برسبین (مشرق نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شمر جوزف نے کہا ہے کہ مجھے تکلیف تھی لیکن میں نے کہا کہ بولنگ کروں گا۔ایک انٹرویو میں شمر جوزف نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ میں کھیل پاﺅں گا، چوتھے روز فیلڈنگ کیلئے نہیں گیا، کپتان نے مجھے کہا آپ بولنگ کرو گے میں نے کہا میں تو کٹ بھی نہیں لایا، کٹ کا انتظار کیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کپتان کو میری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں کہ جیت کے بعد میں باونڈری کی طرف بھاگا، سب میرے پیچھے تھے۔واضح رہے کہ شمر جوزف کو ایک روز قبل مچل سٹارک کا یارکر پاوں کے انگوٹھے پر لگا تھا، وہ تکلیف میں بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے تھے اور بولنگ کرنے کا انہیں یقین نہیں تھا۔ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے فتح کے ہیرو شمر جوزف چوتھے روز پلیئنگ کٹ گرانڈ میں نہ لائے تھے، انہیں یقین تھا کہ وہ ٹیسٹ میں اب بولنگ نہیں کرا سکیں گے۔شمر جوزف نے کھیل کے آغاز کے 40 منٹ بعد بولنگ شروع کی، اس دوران آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں ہوا تھا۔شمر جوزف نے تکلیف پر قابو پایا اور پھر یادگار کارنامہ سرانجام دیا تھا اور 7 وکٹیں لیکر ٹیم کو آسٹریلیا میں 27 برس بعد کامیابی دلائی تھی۔