اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عام انتخابات کے دوران پولنگ شکایات کےلئے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرادی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شکایت کےلئے واٹس ایپ نمبر 5050610-0327 کا استعمال کرسکتے ہیں جبکہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد ویڈیو کے ذریعے اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں۔
ای سی پی نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کےلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ سینٹر (ای ایم سی سی ) بھی قائم کردیا، سرکاری ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے علاوہ complaints@ecp.gov.pk ای میل ایڈرس پر شکایت ارسال کرسکتے ہیں۔
پولنگ شکایات کےلئے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف

















