اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے امریکہ، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری،عام انتخابات سبوتاژ کرنے اور ریاستی اداروں پر منظم حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے امریکہ میں پاکستان کےخلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی،انتخابات پر پر اثر انداز ہونے کیلئے پی ٹی آئی کی امریکہ ،پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے ،پی ٹی آئی اوورسیز اراکین و مختلف کرداروں نے لاکھوں ڈالرز فراہم کردئیے،نئی منصوبہ بندی کا مقصد پاکستان پر سفارتی و انسانی حقوق کے اداروں کے ذریعے دباو بڑھانا ہے، حکومت ،اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباو¿ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کیلئے رعایت حاصل کرنا منصوبے کا اصل ہدف ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی و ساتھیوں کو 9 مئی کے پھندے سے نکلوانا ،9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن ثابت کر کے افواج ،عوام میں خلیج پیدا کرنا بھی اہداف میں شامل ہے،منصوبے پر عملدرآمد کی شروعات بھی کر دی گئیں ،اداروں نے ثبوت حاصل کرلیے۔
پی ٹی آئی کی الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے امریکہ، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری



















