ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ساہیوال ڈاکٹر طاہر جاویدکی کھاد کی قیمتوں میں اوورچارجنگ کرنیوالے کھاد ڈیلرز اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری،متعدد پر جرمانے عائد کئے اور ایف آئی آرز درج کرا دیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید نے کھاد کی زائد قیمت وصول کرنے پر کھاد ڈیلر چوہدری ٹریڈرز اڈا 68 پر10ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔ اسی طرح بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قصاب شہزاد احمد اڈا 68 موڑ کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 1500 روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے اڈا غازی آباد پر کاروائی کرتے ہوئے ان رجسٹر ڈ کھاد ڈیلر رانا برادرز زرعی مرکز کے خلاف تھانہ غازی آباد میں ایف آئی آر درج کرائی اور ڈیلر کو پابند سلاسل بھی کروا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھاد ڈیلر ز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ کاشتکاروں کے زرعی مداخل کو پورا کرنے تک جاری رہیگا اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ بعدازاں انہوں نے اڈا غازی آباد پر منعقدہ فارمر ٹریننگ پروگرام میں بھی شرکت کی اور فصل گندم کے بارے اور گُلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کے متعلق بھی بتایا۔کاٹن انسپکٹر زراعت توسیع چیچہ وطنی محمد عرفان شاد اورفیلڈ اسسٹنٹ محمد عرفان لطیف بھی موجود تھے۔
ساہیوال:محکمہ زراعت کے افسران کی گرانفروش کھاد ڈیلروں کیخلاف کارروائیاں

















