5 سال پاکستان میں ریکارڈ ترقی کے ہوں گے: جہانگیر ترین

لودھراں: (بیورورپورٹ)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگلے 5 سال پاکستان میں ریکارڈ ترقی کے ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ڈسٹرکٹ بار کی ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، انڈسٹریل اسٹیٹ کا ہونا لودھراں کےلئے انتہائی اہم ہے، لودھراں میں چیمبر آف کامرس بنائیں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانا میرا کام ہے، میری کوتاہی ہے مجھے پہلے انڈسٹریل اسٹیٹ کا خیال کیوں نہیں آیا، لودھراں میں 16 ایکڑ زمین پر ایک ارب کی لاگت سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں، یونیورسٹی میں لودھراں کے طلبا کو کمپیوٹر اور انجینئرنگ کی تعلیم دی جائے گی،لودھراں سے تھانے کچہری کی سیاست کو ختم کرنا ہے، پاکستان کی ترقی دیکھ کر لوگ کہیں گے کہ ہم نے صحیح لوگوں کو ووٹ دئیے۔