افغانستان سے تربیت یافتہ کمانڈر سمیت 11دہشتگرد گرفتار

لاہور: ( کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ ، نارووال ، جہلم میں کی گئیں،بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ،دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز جیکٹ ، آئی ای ڈی بم 2 ڈیٹونیٹر، 11حفاظتی فیوز، 17پرائما کارڈ اور نقدی برآمد کرلی،دہشتگردوں کی شناخت گل شادین، کاظم ، نواب ، اسامہ ، اعجاز ، ظہیر ، مصطفی خان اور رسول خان وغیرہ کے نام سے ہوئی ، دہشتگرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔