ووٹ کا درست استعمال کرکے مستقبل خود تراشنا ہوگا: فضل الرحمن
شہرسلطان (مشرق نیوز) جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا انتخابات میں ووٹ کا درست استعمال کرکے اپنا مستقبل خود تراشنا ہوگا،جے یو آئی کے سربراہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو بنے 75 سال ہو گئے، یہ ملک لا الہ اللہ کے نام پر بنا، اس ملک میں ایک بھی کام شریعت کے مطابق نہیں، وطن عزیز کو قرآن و سنت کا نظام چاہئے، اس ملک نے ایک سیکولر سٹیٹ کا روپ دھار لیا ہے، وطن عزیز میں غربت اور مہنگائی ہے، گھروں میں غربت ناچ رہی ہے، اس ملک میں ایسا حکمران دیکھا جس نے معیشت کی پوری عمارت گرا دی، فتنے کے دور میں معیشت زیرو پر چلی گئی، فحاشی عام کر دی گئی، اس فتنے کو شرم آنی چاہیے، فضل الرحمن نے کہا یہ ہمیں ریاست مدینہ کا بتاتا ہے، روز روز تجربے کرنے کا وقت نہیں رہا۔

















