ملتان،لاہور(بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے پرانے سیاستدانوں نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کردیا جس کی وجہ سے پاکستان کی صورتحال آج خطرناک ہے،ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا 3 بار وزیراعظم رہنے والے سیاستدان چوتھی بار بھی کرسی کیلئے کوشش کررہے ہیں جبکہ انہیں عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،ملک میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور سوائے پیپلزپارٹی کے کسی جماعت کے پاس اس کو قابو کرنے کا منصوبہ نہیں ہے کیونکہ باقی سیاسی جماعتیں اپنے لیے اور پی پی عوام کی فلاح و بہبودکیلئے الیکشن لڑ رہی ہے، سابق وزیر خارجہ نے کہا پاک فوج اور پولیس نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو ختم کیا اور آج پھر سے دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، پرانے سیاست دانوں کی معاشرتی تقسیم کی وجہ سے آج بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے، حکومت میں آنے کے بعد 17غیر ضروری وزارتوں کو ختم کر کے ان کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا جبکہ اشرافیہ کو سالانہ دی جانے والی 1 ہزار 500 ارب کی سبسڈی بھی ختم کروں گا، ہم سرمایہ دار سے ٹیکس لے کر غریب پر لگائیں گے، میں نے اپنے ہاتھوں سے معاشی معاہدہ مرتب کیا ہے، حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے اس پر عملدرآمد کریں گے جس سے مہنگائی، بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے،بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر کہا کچھ لیڈروں کا مقصد بس چھوتھی بار کرسی پر بیٹھنا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا ن لیگ والے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے میچ فکس کر لیا ہے مگر ایسا نہیں ہے وہ گھر سے بھی نہیں نکل پارہے، میں عوام کی حمایت سے وزیراعظم بن کر وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے بناو¿ں گا،قبل ازیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پارٹی رہنماو¿ں نے بھی جلسے سے خطاب کیاقبل ازیںتحریک انصاف کے سینیٹر اور این اے 194 سے پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو نے پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار ہونے کا اعلان کیا جس پر تحریک انصاف کی قیادت نے شوکاز نوٹس جاری کردیا، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاو¿س میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ملاقات کی جس میں انتخابات کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے،سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 کے انتخابات سے دست برداری کا اعلان کردیا اور کہا پیپلز پارٹی کےساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے، پی ٹی آئی کی قیادت نے بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار ہونے پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دن میں جواب مانگ لیا،سیکرٹر ی جنرل پی ٹی آئی نے سیف اللہ ابڑو کو ہدایت کی کہ وہ 3 دن میں اپنی وضاحت جواب کی صورت میں جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
رائیونڈ والے گھر سے نکلے بغیر فتح کا خواب دیکھ رہے ہیں:بلاول بھٹو



















