ن لیگ، پی پی کو موقع ملا تو ملک کا نام و نشان نہ ہوگا: سراج الحق

حیدرآباد (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مزید حکومت کا موقع مل جائے تو پاکستان کا نام و نشان نہ ہوگا،موٹروے کے نام پر حیدرآباد کے ساتھ دھوکا کیا گیا، آج ایک شہزادہ بلاول بھٹو زرداری کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بنادو، اس نظام سے باغی ہیں جس میں آصف زرداری کے کتے اور بلیاں خوش ہوں، بلاول بھٹو زرداری اپنی خواہش کا جواز دیتا ہے کہ مجھے اس لیے بناﺅ کیونکہ میرے نانا اور والدہ وزیراعظم رہ چکے ہیں اور والد صدر پاکستان تھے،دوسرا لندن سے وطن اس انداز سے واپس آیا ہے، جیسے اس نے کشمیر فتح کرلیا ہے، لندن سے واپس آنے والے کہتے ہیں، میں 3 بار وزیراعظم رہا ہوں، دل کرتا ہے مجھے ہی چوتھی بار بھی وزارت عظمیٰ مل جائے،سراج الحق نے کہا احتساب انصاف کے ادارے کمزور ہیں تو ان کی وجہ سے ہیں، سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اپنی معیشت کو مضبوط کیا، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ان کے اثاثے دیکھیں، کیا ان کے دماغ زیادہ ہیں جو ان کے ہی اثاثے بڑھے ہیں۔