غیرملکی عوامی دستاویزات کےلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، صدر نے اپاسٹل آرڈیننس جاری کر دیا
اسلام آباد(بیورورپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپاسٹل آرڈیننس 2024ءجاری کردیا جس کا مقصد غیرملکی عوامی دستاویزات کےلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرنا ہے،تفصیلات کے مطابق آرڈیننس پاکستان میں شہریوں اور بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ءکے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے یہ کنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق/توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے،وفاقی کابینہ نے مارچ 2022ءمیں اپاسٹل کنونشن سے پاکستان کے الحاق کی منظوری دی تھی، اپاسٹل کنونشن مارچ 2023ءسے پاکستان کےلئے لاگو ہوا تھا، صدر مملکت نے آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا۔

















