اڈیالہ جیل میں شیخ رشید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جیل میں طبیعت ناساز ،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہاجیل انتظامیہ نے بذریعہ فون سابق وزیر داخلہ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی،ذرائع کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔