لاہور:(اپنے رپورٹر سے) سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے15 سال صوبے میں حکومت کرنے والوں کے پاس گنوانے کیلئے 15 منصوبے بھی نہیں،ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا۔
این اے 119 سنگھ پورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاالیکشن لڑنے کی اجازت لینے آئی تھی آپ نے فیصلہ سنا دیا،2018 میں بھی این اے 119 کا انتخاب کیا مگر مجھے نااہل کر دیاگیا مجھے ایسے نااہل کیا جیسے کسی سرکاری عہدے پر فائز رہی، مجھ پر الزام یہی تھا اپنے والد کا ساتھ کیوں دیا، چاہے جان چلی جاتی لیکن والد کے قدم سے قدم ملا کر چلی۔
مریم نواز نے کہان لیگ کے علاوہ کسی جماعت نے کچھ نہیں کیا، دیگر جماعتوں کا کام صرف تنقید کرنا ہے، ایک جماعت ایسی ہے جو تنقید کرتی نہ تنقید کا جواب دیتی ہے، ہمارے کام اتنے ہیں بتانے کیلئے بہت کچھ ہے،صوبے پر 15سال حکومت کرنے والوں سے کارکردگی پوچھ لو تو بتانے کو کچھ نہیں، میں نوازشریف کے 8 سالوں میں 1500 منصوبے گنوا سکتی ہوں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں نوازشریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا، نوازشریف آئندہ چند دنوں میں منشور دیں گے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ کہانوازشریف نے دئیے گئے منشور پر ہمیشہ عمل کیا،صرف کاغذ پر لکھ کر منشور نہیں دیا، نوازشریف عوام کی تکالیف کو دور کرنے کی ہمیشہ بات کر رہے ہوتے ہیں، لاہورپنجاب کا دل بڑا ہے جس جگہ نوازشریف کو مینڈیٹ نہیں ملا وہاں بھی خدمت کے نشان موجود ہیں،پنجاب میں آ کر نوازشریف پر تنقید کی جاتی ہے لیکن پنجاب نوازشریف پر تنقید نہیں سنتا، لیڈر کا سب سے بڑا حق ہوتا ہے اپنے حلقے میں جائے، میرا بس چلے تو این اے 119 کے ہر گھر کے دروازے پر دستک دوں، مجھے نوازشریف کے ساتھ پورے ملک میں جانا ہوتا ہے، میری خواتین کی ٹیم این اے 119 کی ہر گلی میں موجود ہے،مریم نواز نے کہاوہ امیدوار بالکل نہیں جس کو لوگ مسائل پرچی پر لکھ کر دیتے ہیں، میں وہ امیدوار ہوں جو خود گھر سے چل کر مسائل معلوم کرنے آئی ہوں، ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا،میرے بچے یہیں رہیں گے، 8 فروری کو ملک کی خاطر آپ نے صبح صبح گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنا ہے،عوام نے موقع دیا تو تمام مسائل حل،مہنگائی سے نجات دلائیں گے، اللہ کا واسطہ ہے سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















