ساہیوال (بےورو رپورٹ) ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے چیئرمین چوہدری اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کریں، علاقائی صحافی پہلے مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چو ہدری اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی پاکستان میں صحافت کے شعبے سے منسلک ہیں جنہوں نے گز شتہ دنوں پنجاب بھر کے پریس کلبوں کو صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلبوں کی رینو ویشن کیلئے گرانٹ فراہم کی ہے جس پر صحافی برادری نے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے اسی طرح پنجاب بھر کے صحافیوں کو پلاٹ بھی فراہم کر رہے ہیں لیکن علاقائی صحافیوں کو پلاٹوں سے محروم رکھنے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے علاقائی صحافی پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں، علاقائی صحافیوں کو ہر دور میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے جو کہ علاقائی صحافیوں کے بڑی نا انصافی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ پلاٹوں کی تقسیم کی پالیسی کو نرم کرتے ہوئے علاقائی صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔چو ہدری اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقائی صحافیوں کو پلاٹوں سے محروم نہ کیا جائے بلکہ انہیں بھی صحافی کالونیوں میں پلاٹ فراہم کئے جائیں تاکہ جو علاقائی صحافیوں میں پلاٹ نہ ملنے کی مایوسی پائی جا رہی ہے وہ خوشی میں تبدیل ہو سکے۔ علاقائی صحافیوں نے ہمیشہ ملک کا مثبت امیج اجاگر کیا ہے اور ان کا حق بنتا ہے کہ پنجاب حکومت ان کی بے لوث خدمات پر انہیں صحافی کالونی میں پلاٹس کی فراہمی کو ہرصورت ممکن بنائے۔
علاقائی صحافیوں کو بھی جرنلسٹس کالونیوں میں پلاٹ فراہم کئے جائیں : چوہدری اشرف

















