اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) دہشت گردی کا ہولناک منصوبہ بے نقاب، کینیڈا، امریکہ کی طرح بھارت پاکستان میں بھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نکلا، ایجنٹس گرفتار، پاکستان نے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دئیے۔
سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاحالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے۔ اشوک، یوگیش کمار نے اپنے ایجنٹوں کو رقومات دےکر شہریوں کو قتل کرایا، بھارت کی جانب سے شہریوںقتل کیے جانے کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں، عمیر نے 5 ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی،گزشتہ سال شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 12 اکتوبر کو عمیر کو ساتھیوں سمیت ملک سے فرار ہوتے پکڑا۔
سجاد قاضی نے کہا دوسرا کیس ریاض کا ہے جسے راولاکوٹ میں 8 ستمبر کو فجر کے وقت قتل کیا گیا، تفتیش سے پتہ چلا عبداللہ علی نامی کلر نے ریاض کو موت کے گھاٹ اتارا۔ عبداللہ علی کو بھی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، گرفتار اجرتی قاتلوں نے دوران حراست جرم قبول کرلیا،ملک میں موجود بھارتی ایجنٹوں نے قتل کے عوض پیسے وصول کیے، بھارتی ایجنٹوں کے نام اشوک اور یوگیش کمار ہیں، بھارتی ایجنٹ دہشتگردی و دیگر وارداتوں میں ملوث پائے گئے، قاتلوں کی خدمات سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کیں، عبداللہ علی نے گرفتاری کے بعد سہولت کاروں کو پہچان لیا، بھارتی ایجنٹوں کے شواہد موجود ہیں۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا ایجنٹس کے پاسپورٹ نمبر اور شناخت شیئر کرینگے، کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں، عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ ہونا چاہئے، جب قتل ہوئے تو بھارتی سوشل میڈیا پر خوشیاں منائی گئیں، مقتولین کو دشمن گردانا گیا، ٹارگٹ کلرز عمیر، عبداللہ کے اقبالی بیانات اور قاتلوں کے اکاونٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت بھی موجود ہیں، کینیڈا، امریکہ میں بھی ایسے ہی کیس سامنے آئے ، بھارت کو عالمی سطح پر جواب دہ کرنا ہوگا، پاکستانی سرزمین پر بھارتی کارروائی ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، شہریوں اور ملک میں موجود غیر ملکیوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈین حکام نے بھی یہی کہا۔
ادھر دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے دہشت گرد کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی دہشت گرد گروہ، ہینڈلرز اور سہولت کاروں کو کامیابی کےساتھ بے نقاب کیا۔ ریاض اور شاہد لطیف کے ٹارگٹ کلرز کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے ٹارگٹ کلرز، ساتھیوں، سہولت کاروں کو پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش پر پکڑا۔
دفتر خارجہ نے کہا قتل کئے جانے والے ریاض اور شاہد لطیف پرامن شہری تھے ،قصور صرف کشمیر میں جاری ظلم وبربریت اور بھارت کے گھناونے چہرے کو بے نقاب کرناہے، تحقیقاتی اداروں کے پاس مستند شواہد ہیں۔ پوری ٹارگٹڈ کلنگ مہم میں تیسرے ملک میں موجود بھارتی شہری شامل ہیں جو فنڈنگ، ہدایات کےساتھ مہم کو کنٹرول بھی کر رہے تھے،بیان میں دفتر خارجہ نے مزید کہا بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ عالمی دہشت گرد تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے، پہلے بھی پاکستان، بین الاقوامی سطح پر بھارتی ایجنسیوں کے ریاستی سرپرستی میں ماورائے عدالت قتل کے منصوبے بے نقاب ہوچکے، بھارت نے گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا پھرامریکہ میں مقیم سکھ رہنما گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنایا جو امریکی خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی سے بے نقاب ہوا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















