غزہ جنگ، عالمی عدالت انصاف آج فیصلہ سنائے گی

تل ابیب (مشرق نیوز) عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف مقدمہ میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ سنایا جائیگا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ 17 ججوں کا پینل اسرائیل کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنائیگا۔ عرب میڈیا کے مطابق عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی۔ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ 26 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سنایا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی درخواست کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔