چناب نگر میں گٹکے کی سرعام فروخت،نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر

چناب نگر:( انس نعمان)گٹکے کی سرعام فروخت،نوجوان نسل گٹکے کے نشہ میں مبتلا ہونے لگی چندپیسوں کے لالچ میں تاجران نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے لگے تفصیل کے مطابق چناب نگراوراس کے گردونواح میں مضرصحت گٹکے کی سرعام فروخت کی جارہی ہے اور دکانوں پر کھلے عام پانچ روپے کاپان پراگ ون ٹوون اور جے ایم انڈین گٹکافروخت کیاجارہاہے۔

دکاندرنے نام نہ بتانے پر بتایا مختلف مقامات پربھارتی گٹکہ کے ہول سیلرز سے گٹکہ باآسانی مل جاتاہے اور ایک پیکٹ کی قیمت صرف پانچ روپے ہے جس میں سے ہمیں دوتین روپے فی پیکٹ بچ جاتے ہیں، دکاندارنے بتایا بھارتی گٹکہ کی بہت مانگ ہے اور زیادہ تر ٹین ایجر زاورنوجوان طبقہ اس کوشوق سے کھاتاہے اس حوالے سے جب ہم نے ڈاکٹرخاورسے پوچھاتوانہوں نے بتایا گٹکہ میں موجود کیمیکل اورتیزاب گلے منہ کے کینسرکاباعث بنتاہے اوراسکوریگولراستعمال کرنے والا چندسال میں ہی گلے اورمنہ کے کینسر میں مبتلا ہوجاتاہے، شہریوںنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا فوری طورپر بھارتی گٹکاسمیت مقامی گٹکا کی فروخت پر پابندی عائدکی جائے اوران کو سپلائی اور فروخت کرنے والے ہول سیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔