قصور میں مضر صحت برائلر مرغی کا ”ٹھنڈا گوشت “فروخت ہونے کا انکشاف

قصور:(مہر حسن حسین )شہر بھر میں مضر صحت برائلرمرغی کا”ٹھنڈا گوشت“ فروخت ہونے کا انکشاف ۔لاہور کی مخصوص مارکیٹ سے غیر معیاری اور برائلر مرغی کے مختلف حصے دو سو سے تین سو روپے فی کلو کے حساب سے خریدکر لائے جاتے ہیں۔یہ مضر صحت برائلر گوشت چکن سوپ، چکن کڑاہی ، شوارما ، برگر اور پیزا کے علاوہ دیگر کھانوں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور سے فوری نوٹس لے کر مضر صحت برائلر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

ذرائع کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میںمضر صحت برائلر مرغی کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ مافیا لاہور کی ایک مخصوص مارکیٹ سے سستے داموں گوشت لا کر قصور شہر اور گردونواح میں پورے ریٹ پر فروخت کر رہا ہے جسے ان کی زبان میں ”ٹھنڈا گوشت“ بھی کہا جاتا ہے ۔برائلر گوشت فروخت کرنے والے دوکاندار لاہور سے رات کو چکن کے مختلف حصوں کا گوشت سستے داموں خرید کر لاتے ہیں جو لاہور کی ایک مخصوص مارکیٹ ہے اس میں غیر معیاری اور مضر صحت گوشت دو سو سے تین سو روپے فی کلو مرغی کے مختلف حصوں کی صورت میں فروخت ہوتا ہے ۔

مافیا رات کو یہ ”ٹھنڈا گوشت“ قصور لے آتے ہیں اور صبح چند صحت مند برائلر مرغیاں خرید کر گاہکوں کو دکھانے کیلئے پنجرے میں سجا دیتے ہیں اور ان کی آڑ میں لاہور سے لایا گیا مضر صحت گوشت جس کی قیمت دو سو سے تین سو روپے فی کلو ہوتی ہے ،اسے سرکاری ریٹ پر فروخت کرکے منافع کماتے ہیں اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ چکن سوپ، چکن کڑاہی، شوارما، برگر اور پیزا کے علاوہ دیگر کھانے کی چیزوں میںیہ مضر صحت برائلر گوشت استعمال ہوتا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی والے بھی ان کو چیک نہیں کرتے اور آج کل لاہور سے دھڑلے سے لا کر یہ مضر صحت برائلر گوشت قصور اور گردونواح میں فروخت کیا جارہا ہے ۔قصور کی سماجی ،فلاحی، شہری سول سوسائٹی اور شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور پنجاب فورڈ اتھارٹی قصور سے فوری نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوںکی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔