اوکاڑہ کے لاکھوں مکین بنیادی سہولتوں سے محروم،عوام کی زندگی اجیرن

اوکاڑہ:(شہروز علی )اوکاڑہ حلقہ این اے 136 جنوبی اوکاڑہ کی بستیوں کے لاکھوں رہائشی بنیادی سہولتوں سے محروم۔ایک طرف مہنگائی نے عوام کو چاروں شانے چت کر رکھا ھے۔تو دوسری طرف ناکارہ سیوریج سسٹم۔ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے عوام کو سخت مشکلات میں مبتلا کر رکھا ھے پینے کے صاف پانی کاحصول مشکل ترین۔بنیادی سہولتوں کے فقدان نے جنوبی اوکاڑہ کے عوام کو گزشتہ دہائی سے گھمبیر مسائل سے دوچار کر رکھا ہے۔کوئی پرسان حال نہیں۔

این اے 136 کے علاقہ جنوبی اوکاڑہ میں ایک لاکھ کے قریب ووٹر موجود ہیں مگر ان ووٹروں کی بد قسمتی رہی ہے ہر الیکشن میں سیاسی لوگوں کو جنوبی اوکاڑہ کے عوام کی یاد تو ستانے لگتی ہے مگر مسائل پر نظر نہیں جاتی۔ الیکشن گزرتے ہی وہی روایتی وعدے دعوے عوام کا مقدر بن جاتے ہیں الیکشن ہوتے ہی کامیاب ہونے والا امیدوار شیشے کے گھروں تک محدود ہو کر رہ جاتا ہے۔

جنوبی اوکاڑہ کے باسی منتظر ہیں الیکشن 2024مسائل کے حل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی عوام کا مقدر بنیں گے ۔