پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںبچیوں سے زیادتی کرنےوالے انسانی شکل میں بھیڑئیے ہیں ،کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
2018 میں نوشہرہ کلاں میں 8 سالہ بچی مناہل کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے ملزم کی سزائے موت کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے مجرم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس صاحبزادہ اسد نے تحریری فیصلے میں کہامجرم یاسر نے 28 دسمبر 2018 کو نوشہرہ کلاں میں 8سالہ بچی مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کیا ایسے لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،انسانی شکل میں بھیڑئیے ہیں،بھیڑیوں کی وجہ سے معاشرہ غیر یقینی صورتحال کی طرف جارہا ہے،آئے روز بچوں کےساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہورہے اور اضافہ ہورہا ہے، نہ جانے کتنے بچے روزانہ ایسی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں، معصوم بچی کو مدرسے سے اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کرنا ظلم کی انتہا ہے،فیصلے میں مزید کہا گیاہر صبح ایسے ہی ظلم کی ایک داستان لےکر ابھرتی ہے،معصوم جانیں روزانہ سوال کرتی ہےں کیا قصور تھا؟ جواب عدالت کے پاس ہے نہ معاشرے کے پاس ایسے عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔
بچیوں سے زیادتی کرنےوالے انسانی شکل میں بھیڑئیے ،کسی رعایت کے مستحق نہیں،پشاور ہائیکورٹ



















